Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
مکان کے منتظر صحافیوں کیلیے بڑی خوش خبری |

مکان کے منتظر صحافیوں کیلیے بڑی خوش خبری

کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد کی کراچی پریس کلب کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملات پر چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت سے ملاقات کی۔

 صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی نےچیف سیکریٹری سندھ کو لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی ہاکس بے بلاک 68 کی ڈیمارکیشن، بلاک3 اے اور 3 اے ون میں ترقیاتی کام،ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی بلاک 12 کی صحافی کالونی کے الاٹیز کی آبادکاری کے لئے ترقیاتی کام کے اغاز اور 700 نئے ممبرز کے لئے پلاٹس کی سمری پر بریفنگ دی۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے ڈپٹی کمشنر کیماڑی کو لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی بلاک 68 کی ڈیمارکیشن فوری طور پر شروع کرنے اور زمین کا مکمل قبضہ کراچی پریس کلب کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے صحافی کالونی ہاکس بے اور نیو ملیر ہاؤسنگ اسکیم بلاک 12 میں ترقیاتی کام جلد از جلد شروع کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی جانب سے کراچی پریس کلب اور صحافی برادری سے ہر موقع پر بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں کراچی پریس کلب آنے اور پریس کلب کے اراکین سے ملاقات کرنے کی دعوت دی جسے انہوں نے بخوشی قبول کیا