Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
غیر ملکی پرواز سے پرندہ ٹکرانے کا معاملہ مشکوک قرار,انجن کے 3 بلیڈ تیڑھے | زرائع نیوز

غیر ملکی پرواز سے پرندہ ٹکرانے کا معاملہ مشکوک قرار,انجن کے 3 بلیڈ تیڑھے

کراچی : ایئر پورٹ پر غیر ملکی طیارے سے برڈ ہٹ ہونے کا معاملہ مشکوک قرار دے دیا گیا، مذکورہ طیارے کے انجن کے 3 بلیڈ ٹیڑھے ہوئے ہیں۔برڈ ہٹ کا واقعہ کراچی ایئر پورٹ پر آج صبح پیش آیا تھا۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اس حوالے سے مؤقف سامنے آیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق فلائی دبئی کی فلائٹ کے پائلٹ نے انجن نمبر 2 میں تھرتھراہٹ رپورٹ کی اور جہاز واپس اتارنے کی اجازت مانگی۔

اس موقع پر کسی قسم کے ہنگامی اقدامات کی ضرورت نہیں پڑی، رن وے اور جہاز کے انجن کے معائنے پر برڈ ہٹ کے شواہد نہیں ملے۔

معائنے کے دوران انجن کے 3 بلیڈ ٹیڑھے ہو جانے کے باعث تسلی بخش حالت میں نہیں تھے۔