Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
چڑیا گھر کی ہتھنی " نور جہاں " بیمار , چلنے پھرنے سے قاصر | زرائع نیوز

چڑیا گھر کی ہتھنی ” نور جہاں ” بیمار , چلنے پھرنے سے قاصر

کراچی: چڑیا گھر میں نور جہاں نامی ملکہ ہتھنی جوڑوں کے درد کے باعث چلنے پھرنے سے قاصر ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں واقع چڑیا گھر میں بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ ملکہ نور جہاں نامی ہتھنی جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوگئی۔

چڑیا گھر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکہ ہتھنی شدید تکلیف کے باعث چلنے پھرنے سے قاصر ہے تاہم غیر ملکی ڈاکٹر کے دورے کے بعد اسے دوائیں دی جارہی ہیں۔چڑیا گھر حکام کا کہنا ہے کہ ہر ممکن کوششیں بھی کی جارہی ہیں لیکن ہاتھیوں میں جوڑوں کا درد ایک عام بیماری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ہتھنی کے دانت کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد سے اسے نگرانی میں رکھا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر کراچی زُو خالد ہاشمی نے ہتھنی کی بیماری کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا، سنسنی پھیلانے کے لئے ایسا کیا جارہا ہے۔