Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
میٹرک بورڈ انرولمنٹ کارڈ آن لائن جاری کرے گا | زرائع نیوز

میٹرک بورڈ انرولمنٹ کارڈ آن لائن جاری کرے گا

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کےچیئرمین سید شرف علی شاہ نے تمام بورڈ سےالحاق شدہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کو سال 2023ءکے انرولمنٹ کارڈ آن لائن جاری کرنےکااعلان کردیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ اسکول سربراہان اب طلباءو طالبات کے آن لائن انرولمنٹ کارڈڈائون لوڈکرسکتے ہیں اس حوالے سے بورڈ نے آفیشل ویب پورٹل بھی بنادیا ہے اس پورٹل پر تمام طلباء و طالبات کاڈیٹا دستیاب ہو گا، اس بات کافیصلہ اسکولوں،طلبہ اور ان کے والدین کو سہولت فراہم کرنےکی غرض سے کیاگیا ہےتاکہ دوردرازعلاقو ں میں واقع اسکولوں کو بورڈآفس تک آنے کی تکلیف سےنجات دلائی جاسکے۔

انہوں نےاسکول سربراہان کو کہا ہےکہ پورٹل سے انرولمنٹ کارڈ جلد ڈائون لوڈکرکے اس کی جانچ اورتصدیق کریں اور کسی بھی قسم کاڈیٹاغلط ہونے کی صورت میں 17مارچ2023ئ تک بورڈ آفس کے گرائونڈ فلور کمرہ نمبر 24 میں آصف علی موبائل نمبر 03452067858 سےرابطہ کریں تاکہ انرولمنٹ پرغلطی کو فوری طور پردرست کردیاجائے۔

اسکول سربراہان اپنے اسکول کوڈ سے ویب پورٹل کو لاگن کرسکتے ہیں۔