اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان،اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کیس میں کہا ہے کہ 4 ماہ ہو گئے لیکن وہ الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہو رہے ہیں،اگلی سماعت پر پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے۔
الیکشن کمیشن میں عمران خان،اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی،ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل علی بخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ عمران خان خرابی صحت کی وجہ سے الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوسکتے جبکہ فواد چوہدری کی والدہ علیل ہیں اور وہ ہسپتال میں ہیں۔
اسد عمر کی پرواز تاخیر کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہو سکے۔
