اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے گھنٹوں مشاورت کے بعد اہم فیصلے کیے،این ایس سی اجلاس میں دو بڑے فیصلے ہوئے۔
وزیراعظم نے گزشتہ روز ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے طویل اجلاس کے بعد بیان جاری کیا ہے۔
شہباز شریف نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے طویل غور کے بعد کچھ بڑے فیصلے کئے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست اپنی رٹ برقرار رکھنے کے لیے دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائے گی جبکہ اقتصادی روڈ میپ سے معیشت بحال ہو گی اور لوگوں کو ریلیف ملے گا۔
