نئی دہلی،بیجنگ: بھارت میں کورونا کے بعد انفلوئنزا کی 2 مہلک اقسام نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔
انفلوئنزا وائرس کی ایک قسم H3N2 سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دگنی ہوگئی جبکہ ہریانہ اور کرناٹک میں 2 اموات بھی ہوئی ہیں۔ ہسپتالوں میں داخل 90 فیصد مریض انفلوئنزا کی اقسام H3N2 اور H1N1 میں مبتلا ہیں۔
دوسری جانب چین کے شہر شیان میں فلو کیسز میں اضافے کے بعد لاک ڈاؤن لگا دیا اور تمام سکول بند کردیئے گئے۔
