کراچی: پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے ’’ایپل‘‘ کی سروسز آئی ٹیونز اور ایپل میوزک کو غلطی پر تنبیہ کی ہے۔
ایپل آئی ٹیونز نے پاکستانی کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانوں کو ’انڈین پاپ‘ کی کیٹیگری میں دکھایا ہے۔اداکارہ نے ٹویٹر پر اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے’’ایپل‘‘سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستانی گانوں کا انڈین حصے سے نکال دے۔
ان اسکرین شاٹس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم کے شہرہ آفاق نعت ’’تاجدار حرم‘‘اور دیگر گانوں کا انڈین پاپ میں رکھا گیا ہے۔
مہوش حیات نے کہا کہ یہاں پاکستان کا نام ہونا چاہئے تھا لیکن وہ نام نہیں لکھا گیا۔
