Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ڈیفنس میں خوفناک کار حادثہ، ڈرائیور کا سر تن سے جدا،بچی معجزانہ طورپر محفوظ | زرائع نیوز

ڈیفنس میں خوفناک کار حادثہ، ڈرائیور کا سر تن سے جدا،بچی معجزانہ طورپر محفوظ

کراچی:ڈیفینس کےعلاقے میں دو دریا کے قریب سرکاری گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جس کی گردن تن سے جدا ہوگئی ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار گاڑی کلیکٹر کسٹمز فیصل بخاری کی ہے جو حادثے کے وقت گاڑی میں موجود نہیں تھے۔کلکٹر کسٹمز کی گاڑی ڈرائیور چلارہا تھا اس دوران گاڑی میں بچی بیٹھی تھی جو حادثے میں معجزانہ طورپرمحفوظ رہی۔

حادثے کے مقام پر ریسکیو عملہ اور پولیس نے لفٹر کی مدد سے حادثے کی شکار گاڑی سڑک سے ہٹادی ہے جب کہ ڈرائیور کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔