Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سی پیک سیکورٹی : سندھ پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتی شروع | زرائع نیوز

سی پیک سیکورٹی : سندھ پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتی شروع

کراچی : چین پاکستان اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کے لیے قائم سندھ پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کو مزید وسعت دی جا رہی ہے جس کے لیے سندھ پولیس میں علیحدہ سے پولیس کانسٹیبلز (صرف مردوں) کی گریڈ 7 کی 1500 نشستوں پر بھرتی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بھرتی کے لیے سندھ کے کسی بھی ضلع کا ڈومیسائل رکھنے والے امیدوار اہل قرار دیے گئے ہیں۔سی پیک اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے کمانڈنٹ ڈی آئی جی محمد کاشف نے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کیا ہے۔

بھرتی کے لیے امیدوار کا تسلیم شدہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن سے کم از کم میٹرک پاس ہونا ضروری ہے، 18 سے 28 سال تک کی عمر کے امیدوار بھرتی کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

امیدوار کا کم از کم قد 5 فٹ 6 انچ اور چھاتی کم از کم 33 انچ چوڑی ہونا لازمی ہے، بھرتی کے خواہش مند نوجوان 5 اپریل تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔