کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پولیس کو رمضان المبارک کے لیے فول پروف سیکورٹی پلان بنانے کی ہدایت کردی ہے اورکہاہے کہ تمام مساجد امام، بارگاہوں،مدارس نماز،تروایح کے دیگر کھلے مقامات کی فہرستوں کا جائزہ لیکر پولیس رینج ڈسٹرکٹس اور زونز کی سطح پرفول پروف سیکیورٹی،ٹریفک پلانز کی ترتیب کو یقینی بنایا جائے تاکہ رمضان المبارک کے دوران عوام کے جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ٹریفک مینجمنٹ نظام کو بھی غیرمعمولی بنایا جاسکے اورسیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے سے قبل پاکستان رینجرز سندھ قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں سے تمام تر ضروری مشاورت اورتعاون جیسے امور کو بھی یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی پلان کی ترتیب میں کرائم انالیسز امن وامان کی صورتحال اوراس سے متعلق چیلنجز،واقعات کو بھی سامنے رکھا جائے اور بعداذاں اس تناظر میں انتہائی حساس حساس اور نارمل درجہ بندیوں پر مشتمل فول پروف سیکیورٹی پلان تیار کیا جائے تاکہ رمضان المبارک کے تینوں عشروں بشمول یوم علیؓ طاق راتوں،شب قدر کے موقع پر تمام تر حفاظتی اقدامات کو غیرمعمولی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی پلان کے تحت تینوں عشروں میں پولیس کمانڈوز کو بھی خصوصی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں جبکہ تین پانچ دس اور پندرہ روزہ تراویح کے مقامات پر متعلقہ ایس ایس پیز ایس ڈی پی اوز کی نگرانی کے تحت ناصرف فول پروف سیکیورٹی بلکہ منتظمین کی معاونت سے کڑی نگاہ رکھنے جیسے اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ ٹیکنیکل سوئپنگ کلیئرنس ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن شیئرنگ رینڈم اسنیپ چیکنگ پکٹنگ پیٹرولنگ ناکہ بندی سرچنگ نمایاں پولیس ڈپلائمنٹ پولیس آپریشنز میں تیزی لانے سمیت مفرور،اشتہاری،مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں جیسے جملہ امورکوبھی رمضان المبارک سیکیورٹی پلان کی حکمت عملی اور لائحہ عمل میں باالخصوص فوقیت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک سیکیورٹی پلان میں صوبےکے تمام اہم سرکاری نیم سرکاری دفاترعمارتوں حساس تنصیبات قونصل خانوں اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات تمام پبلک مقامات وغیرہ پر سیکیورٹی تفصیلات کا بھی احاطہ کیا جائے علاوہ اذیں پولیس افسران اورجوانوں کو سیکیورٹی فرائض پر بریفنگ سمیت جملہ سیکیورٹی اقدامات میں شہریوں کے ہرممکن تعاون جیسے امور کو بھی پلان کا حصہ بنایا جائے۔
