Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مسلم لیگ ن کی قیادت چوہدری نثار کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کو تیار | زرائع نیوز

مسلم لیگ ن کی قیادت چوہدری نثار کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کو تیار

لندن (روز نامہ اوصاف)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس لندن میں طلب کر لیا ہے جس میں تازہ ملکی سیاسی صورت حال اور احتساب عدالتوں میں پیشی کے معاملات کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں پارٹی اختلافات پر بھی گفتگو ہوگی مگر اس اجلاس میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ایک دفعہ پھر نظر انداز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کل لندن میں سینئر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا ہے ، اجلاس کے دوران احتساب عدالتوں میںشریف خاندان کی پیشی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا جبکہ مریم نواز شریف کے سیاسی مستقبل کے تعین کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی شرکت بھی متوقع ہے جبکہ شہباز شریف، اسحاق ڈار ، خواجہ آصف اور برجیس طاہر بھی شریک ہوں گے۔

سابق وزیر اعظم نوازشریف کی جانب سے طلب کئے جانے والے اجلاس میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مدعو نہیں کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کل (ہفتہ) کو پارٹی اجلاس میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہوں گے۔