Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان کی سیاسی صورتحال پر امریکی بیان سامنے آگیا! | زرائع نیوز

پاکستان کی سیاسی صورتحال پر امریکی بیان سامنے آگیا!

واشنگٹن:امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکہ دنیا سمیت پاکستان میں جمہوری اصولوں کو پرامن انداز سے برقرار رکھنے کی حمایت کرتے ہیں۔ ملکی سیاست میں کسی ایک سیاسی جماعت یا کسی ایک کی طرف داری نہیں کرتے ہیں۔

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنی عہدے سے دستبردار ہونے سے قبل اپنی آخری پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم ایک پارٹی کو دوسری پارٹی پر ترجیح نہیں دیتے ہم جس چیز کی حمایت کرتے ہیں وہ صرف ملک میں موجود آئینی نظام ہے جسے قانونی فریم ورک پر چلتے ہوئے آگے بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کا دفاع کرتا ہے، اگر بات بھارت، پاکستان یا کسی اور ملک کی بھی ہو تو تب بھی ہمارا ایک ہی موقف ہے۔ امریکہ انسانی حقوق کاعلمبردار ہے۔ واضح رہے نیڈ پرائس کی جگہ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل پریس بریفنگ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔