Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا،فاروق ستار | زرائع نیوز

بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا،فاروق ستار

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا، حلقہ بندیاں درست نہیں تھیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب حلقہ بندیاں درست نہیں تھیں تو پھر انتخابات کیسے شفاف ہوسکتے تھے۔

فاروق ستار نے کہا کہ جو انتخابات شفاف نہیں اور دھاندلی پکڑی گئی تو ہم کیسے الیکشن میں جاتے، 53 یوسیز کا نوٹیفکیشن سندھ حکومت کو نکالنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ یوسیز کا اضافہ پرانی مردم شماری کے مطابق ہوا ہے، الیکشن سے قبل 53 یوسیز کا اضافہ ہوتا تو جماعت اسلامی میئر کے لیے نہ روتی۔

متحدہ پاکستان کے رہنما نے کہا کہ یوسیز میں اضافہ ہوتا تو ایم کیو ایم بھی الیکشن میں حصہ لیتی، جماعت اسلامی اب 11 سیٹوں کے لیے رو رہی ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہاب ان کو ہمارے ساتھ کھڑا ہوکر احتجاج کرنا چاییے، اب ان نئی بنائی گئی یوسیز پر بھی الیکشن ہونے چاہییں۔