Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں آج شام سے بارش کا امکان | زرائع نیوز

کراچی میں آج شام سے بارش کا امکان

کراچی : موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بتایا ہے کہ آج کراچی کے مضافاتی علاقوں میں دوپہر میں بارش برسانے والےبادل بن سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم مغربی بلوچستان پر اثر انداز ہو چکا ہے، یہ سسٹم 21 یا 22 مارچ تک ملک پر اثر انداز رہے گا۔موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ کراچی کے مضافات میں بارش کا آج 50 سے 60 فیصد امکان ہے، آج ہلکی سے معتدل بارش ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان بھی 20 فیصد ہے، جبکہ آج گرم اور مرطوب دن رہے گا۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق کراچی میں 18 مارچ سے بارش کے امکانات اچھے ہیں، جبکہ 22 مارچ تک بارش ہو سکتی ہے۔