کراچی میں مویشیوں کے اغوا برائے تاوان کی وارداتیں بھی شروع

کراچی : شہر قائد میں انسانوں کے بعدجانوروں کے اغوا برائے تاوان کی وارداتیں بھی شروع ہو گئیں ۔

مسلح ڈاکو بھینس کالونی روڈ نمبر 11 سے حاجی عظیم کے باڑے سے 16 مویشی لے گئے ۔ڈاکوئوں نے اسلحے کے زور پہ مویشی اغوا کیے اوربعد میں مبینہ طور پر تاوان بھی طلب کیا۔

ڈیری فارم ایسوسی ایشن کے رہنما شاکر عمر گجر کا کہنا ہے کہ اس طرح کی روزانہ کی بنیاد پر وارداتیں بہت بڑا واقعہ ہے,بھینس کالونی میں تسلسل کے ساتھ واقعات ہو رہے, ڈیری فارم کی جانب سے واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مویشیوں کے اغوا کے واقعات کے بعد فارمرز پیسہ دے کے مویشی واپس لانے کو ترجیح دیتے ہیں, قانونی کاروائی میں جائیں پولیس کو اپنا اعتماد بحال کرنا ہوگا,قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معاشرے کے ناسوروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے ڈاکوؤں کو کیفر کردار تک پہنچائیں,فارمرز ڈرتے ہیں پولیس کاروائی نہیں کرتے,پولیس کی جانب سے آج تک گوالوں کی رجسٹریشن شروع نہ ہو سکی, ڈاکو گوالوں کی صورت میں ہمارے ڈیری فارم میں موجود ہیں۔