Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
توشہ خانہ کیس: عمران کی گرفتاری کے وارنٹ برقرار, 18 مارچ کو پیش کرنے کا حکم | زرائع نیوز

توشہ خانہ کیس: عمران کی گرفتاری کے وارنٹ برقرار, 18 مارچ کو پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد: ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست خارج کردی۔ کیس کی سماعت ایک بار پھر شروع ہوئی تو آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے کہا کہ میں ان پولیس اہلکاروں کی فیملی کو کیا جواب دوں جن کے بیٹوں پر لاہور میں ظلم ہوا؟

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن بھی پیش ہوئے۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے کسی نمائندے کو عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا، گزشتہ روز بھی عمران خان کی عدالت میں پیشی کی یقین دہانی کروائی گئی، اسلام آباد پولیس سے کسی نے زمان پارک میں بات نہیں کی، بلکہ ان پر پیٹرول بم اور پتھر پھینکے گئے۔

عدالت کو آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ جو وارنٹ کی تکمیل کے لیے گئے تھے ان پولیس اہلکاروں پر تشدد ہوا، پولیس اہلکار نہتے تھے، کوئی اسلحہ ان کے پاس موجود نہیں تھا، میں پولیس اہلکاروں کی فیملی کو کیا جواب دوں جن کے بیٹوں پر لاہور میں ظلم ہوا۔

آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ ماضی میں گھروں سے عدالت لے کر آنا پولیس کے لیے معمول کی بات تھی، اگر ایک شخص کو رعایت ملتی ہے تو دیگر کو بھی ملنا چاہیے، آئین کے سامنے تمام افراد یکساں ہیں، وارنٹِ گرفتاری سے متعلق فیصلہ عدالت پر چھوڑتا ہوں۔

جج نے آئی جی اسلام آباد سے سوال کیا کہ املاک کو کتنا نقصان ہوا ہے؟۔آئی جی اسلام آباد نے جواب دیا کہ پولیس کی واٹر کینن جلائی گئی، 65 پولیس والے زخمی ہوئے۔