Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
خواجہ سرا اور سوشل ایکٹیوسٹ شہزادی رائے کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج | زرائع نیوز

خواجہ سرا اور سوشل ایکٹیوسٹ شہزادی رائے کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

کراچی : گلستان جوہر میں خواجہ سرا اور سوشل ایکٹیوسٹ شہزادی رائے کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔واقعے کا مقدمہ شہزادی رائے کی مدعیت میں تھانہ شاہراہ فیصل میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکی، گھر میں زبردستی گھسنے اور ہراساں کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

شہزادی رائے کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے گھر کے اندر گھسنے کی کوشش کی اور دروازے پر لاتیں ماریں، جنونی شخص نشے میں تھا جس کے ہاتھ میں ایک بوتل بھی تھی، وہ پہلے بھی گھر آیا تھا اور دوستی کرنے پر مصر تھا۔