Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی کی فضاء میں‌ پھیلنے والی بدبو کس چیز کی تھی؟‌ وجہ معلوم ہوگئی | زرائع نیوز

کراچی کی فضاء میں‌ پھیلنے والی بدبو کس چیز کی تھی؟‌ وجہ معلوم ہوگئی

کراچی: شہر قائد کی فضا میں بدبو پھیلنے کا معمہ حل ہوگیا، بدبو ساحل پر مینگروز کے پودے سڑنے کے باعث پھیلی۔

اے آر وائی کے مطابق جنوبی، مشرقی اور سینٹرل کے کچھ علاقوں سے عوام نے بدبو آنے کی شکایت کی تھی لیکن اس بات کا تعین نہیں ہوسکا تھا کہ فضا میں پھیلی ہوئی بدبو آکر کس چیز کی ہے؟

ماحولیات اور جانوروں کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے بتایا ہے کہ مئی اور جون میں لہروں کا رخ بدلتا ہے جس کے باعث سمندر میں موجود تیمر (مینگروز) کے پودے سڑ جاتے ہیں کراچی کی فضاؤں میں پھیلی ہوئی بساند ان ہی مینگروز کی ہے۔

قبل ازیں بدبو آنے پر شہری پریشانی کا شکار تھے کہ آخر یہ بساند کہاں سے آرہی ہے؟ تاہم وہ اندازہ نہ کرسکے، لوگوں نے فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنی آرا کا اظہار کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہریوں نے اپنے ٹوئٹس میں کہا کہ انہیں کچھ عجیب سی بو محسوس ہو رہی ہے۔