Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دفافی چیمپئن قلندرز لگار تار دوسری بار پی ایس ایل کی فاتح،لاہورجھوم اٹھا | زرائع نیوز

دفافی چیمپئن قلندرز لگار تار دوسری بار پی ایس ایل کی فاتح،لاہورجھوم اٹھا

لاہور: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 1 رن سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ قلندرز کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ 12 کروڑ روپے جبکہ رنز اپ سلطانز کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے انعام دیا گیا ۔
فائنل سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹرافی پیرا شوٹ کے ذریعے گرائونڈ میں لائی گئی اور گلو کار شفقت امانت علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ۔


۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 8 کے فائنل میں ملتان سلطانز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز پر ہمت ہار گئی۔
سلطانز کی جانب سے رائلی روسو 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان محمد رضوان 34نز بنا کر نمایاں رہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 4، راشد خان نے 2 جبکہ ڈیوڈ ویزے نے 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنزا سکور کیے۔
عبداللہ شفیق 65 شاہین شاہ آفریدی 15 گیندوں پر دھواں دار 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ شاہین شاہ آفریدی کو میچ جبکہ احسان اللہ کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ دیا گیا۔ رضوان کو ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ 550 رنز بنانےپر بہترین بلے باز کا ایوارڈ دیا گیا ۔ عماد وسیم بہترین آل رائونڈر ، محمد رضوان بہترین وکٹ کیپر ، احسان اللہ بہترین بائولر ، عباس آفریدی نے ایمرجنگ پلیئر سپرٹ آف کرکٹ پشاور زلمی ، ایلکس ریف امپائر جبکہ فخر کو زیادہ چھکوں کا ایوارڈ دیا گیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے لاہورقلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف فاسٹ بالرشاہین آفریدی کی عمدہ پرفارمنس پرتعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔وزیراعظم شہبازشریف نے لکھا کہ ایک اورآفریدی ،ایسی پاور ہٹنگ کے ساتھ ۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی پی ایس ایل 8 کافائنل جیتنے پر لاہور قلندرز کو مبارکباد دی ہے ۔اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ ملتان سلطانز نے بھی فائنل میں بہترین کھیل پیش کرکے شائقین کرکٹ کے دل جیتے ۔انہوں نے کہا آج پرامن او رکھیلوں سے محبت کرنے والے پاکستان کی جیت ہوئی۔
https://twitter.com/dundermifflinpk/status/1637159145261486080/mediaviewer