Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
وزیراعظم ہاؤس کے ملازم کی الطاف حسین سے بدسلوکی | زرائع نیوز

وزیراعظم ہاؤس کے ملازم کی الطاف حسین سے بدسلوکی

لندن(ویب ڈیسک) متحدہ لندن کے قائد کی وزیر اعظم سے فون پر بات کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ ترجمان ایم کیوایم لندن کاکہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کے عملے نے ان کے قائد کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

 ۔دوسری جانب لندن سے جاری بیان کے مطابق ایم کیوایم کے قائد نے جمعرات کو وزیراعظم سے بات کرنے کیلیے فون کیا، آپریٹر نے دومرتبہ ہولڈکرایا اور غائب ہوگیا۔

تیسری باری پر متحدہ کے قائد نے کہا سپریم کورٹ کی طرف سے سسلی مافیا کے متعلق ریمارکس پر بات کرنا ہے مگر بات نہ بنی۔ ترجمان نے کہا اس صورتحال میں یہی کہا جاسکتا ہے کہ ججوں نے حکومت کے متعلق جوریمارکس دیے وہ صحیح ہیں۔