بغیر پاسپورٹ‌ سفر اور 90 دن قیام ممکن

انقرہ:  دنیا میں ایک طرف پاکستان پر ویزے کی پابندیاں عائد کی جارہی ہیں‌ اور اس کے شہریوں پر ویزے کا حصول بھی مشکل سے مشکل کیا جارہاہے وہیں‌ دوسری طرف ملکوں کے درمیان بغیر پاسپورٹ کے سفری معاہدوں پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

ایسا ہی معاہدہ ترکی اور یوکرین کے درمیان ہوا دونوں ملکوں کے شہریوں نے یکم جون 2017 سے بغیر پاسپورٹ سفر شروع کر دیا ہے. صرف آئی ڈی (شناختی کارڈ) دیکھا کر ایک دوسرے ملک میں 90 روز تک قیام کیا جا سکتا ہے۔

ترک وزیراعظم اور یوکرینی ہم منصب کے درمیان 14 مارچ کو یہ تاریخی معاہدہ انجام پایا تھا. دنیا بھر میں سب سے زیادہ سیاح‌ یوکرین سے ترکی کا رخ کرتے ہیں اسی طرح ترکی شہری بھی یوکرین میں سیاحت کے لیے جاتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں: