اسلام آباد : لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان عمران خان کی دو مقدمات میں 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔
منگل کو عمران خان تھانہ گولڑہ اور سی ٹی ڈی کے مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے پیش ہوئے۔
جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔
منگل کو عمران خان مختلف مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔
عمران خان نے اسلام آباد میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
عمران خان نے ضمانت کی درخواست گزشتہ روز دائر کی گئی تھی۔ تاہم عدالت نے انہیں منگل کے روز بذات خود پیش ہونے کی ہدایت جاری کی تھی۔
عدالت نے انہیں اس بات کا پابند بھی کیا تھا وہ سہ پہر دو بج کر 15 منٹ پر عدالت کے اندر موجود ہوں گے تو ان کی درخواست ضمانت سنی جائے گی۔عمران خان منگل کو قافلے کی صورت میں زمان پارک سے نکلے تو ضرور لیکن ان کے ساتھ اس طرح کا جم غفیر نہیں تھا جو وہ گزشتہ پیشیوں پر اپنے ساتھ لاتے تھے۔
لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان نے نیب کے دو کیسز میں بھی حفاظتی ضمانت دائر کیں لیکن دو رکنی بینچ نے عمران خان کی نیب کیسز میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں واپس کر دیں۔
جسٹس شہباز رضوی نے کہا کہ ’نیب کیسز کی سماعت کرنے والا بنچ موجود ہے۔ مناسب ہے یہ درخواستیں متعلقہ عدالت میں لگائی جائیں۔
