Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پنجاب اسمبلی الیکشن مو خر،8اکتوبر کو کرانے کااعلان | زرائع نیوز

پنجاب اسمبلی الیکشن مو خر،8اکتوبر کو کرانے کااعلان

اسلام آباد، لاہور : الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے30اپریل کو ہونے والے عام انتخابات کا شیڈول منسوخ کر دیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں اب الیکشن 8 اکتوبر2023کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری باضابطہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات اب 8اکتوبر 2023ءکو ہونگے جن کیلئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے پنجاب اورخیبرپختونخوامیں عام انتخابات پرحتمی جواب مانگاتھا۔ کہا گیا تھا کہ حکومت فنڈزاورسکیورٹی کی فراہمی سے متعلق جواب د ے جس کے بعدالیکشن کمیشن انتخابات کرانے سے متعلق حتمی فیصلہ کریگا۔

پنجاب اسمبلی کے الیکشن ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تحریک انصاف کےرہنما فواد چوہدری نے کہاہےکہ الیکشن کمیشن کافیصلہ ناقابل قبول ہےعدلیہ اور عوام آئین کا تحفظ کریں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ آئین کی خلاف ورزی کی گئی جلد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرینگےکیونکہ الیکشن ملتوی کرنے کا مطلب آئین کی خلاف ورزی ہے جو الیکشن کمیشن کررہا ہے۔

نوٹیفکیشن پر دستخط کرنے والے ارکان آئین کے آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے۔