Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
وزیر اعلیٰ نے مزار قائد پر حاضری دے کر قوم کو کیا پیغام دیا! | زرائع نیوز

وزیر اعلیٰ نے مزار قائد پر حاضری دے کر قوم کو کیا پیغام دیا!

کراچی : وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی نے سب سے پہلے پاکستان کے حق میں قرار داد منظور کی، مشکلات ہیں لیکن ان شا اللّٰہ مل کر ان مشکلات پر قابو پا لیں گے۔

یومِ پاکستان کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے اس ملک کو استحکام دیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو نے اس وطن کو استحکام کی جانب گامزن کیا، ہمیں اس وقت یکجا رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر دہشت گرد کوشش کر رہے ہیں کہ اس ملک کو مشکل میں ڈالیں، آج کے روز ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور حصہ بن کر رہے گا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا ہے کہ پورے سندھ میں بچت بازار لگائے جا رہے ہیں، سندھ میں ہر تحصیل، ہر ٹاؤن میں بچت بازار لگا رہے ہیں، آرڈیننس پاس کیا ہے جس سے قیمتیں کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، اس آرڈینس کو سندھ اسمبلی سے بھی پاس کرائیں گے۔