Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
انتخابات موخر کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری, سپریم کورٹ کا اظہار تشویش | زرائع نیوز

انتخابات موخر کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری, سپریم کورٹ کا اظہار تشویش

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف تحریکِ انصاف کی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے ہیں کہ موجودہ صورتِ حال بہت تشویش ناک ہے، حکومت اور پی ٹی آئی فیصلہ کر لیں پاکستان کے لیے کیا بہتر ہے۔سپریم کورٹ نے انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا جبکہ گورنرز کو بھی بذریعہ چیف سیکریٹری نوٹس جاری کیا۔عدالتِ عظمیٰ نے پی ٹی آئی کی درخواست میں شامل تمام فریقین کو بھی نوٹسز جاری کر دیے اور سماعت کل صبح ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل اس لارجر بینچ کا حصہ تھے۔