Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حکومت نے الیکشن سے متعلق کیس میں فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کر دیا | زرائع نیوز

حکومت نے الیکشن سے متعلق کیس میں فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد : وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ادارے کے اندر تقسیم اور ابہام دور کرنے کرنے کے لیے 13 رکنی بینچ ہونا چاہیے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر نے کہا کہ الیکشن انعقاد کے سلسلے میں سوموٹو لیا گیا تھا، اس دن میں یہ بات ہوئی تھی کہ چار تین کی اکثریت سے مسترد ہو گیا۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ استدعا ہے ادارے کی توقیر سلامت رکھنے کے لیے فل کورٹ بینچ بنایا جائے، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس اعجازالاحسن نے رضاکارانہ طور پر کیس سے علیحدگی اختیار کی۔

انہوں نے کہا کہ کل جسٹس منصور اور جسٹس جمال مندوخیل کا فیصلہ آیا، دو مختلف طبقات ہیں جو مختلف باتیں کر رہے ہیں، کل دو ججز کے اختلافی نوٹ کے بعد یہ بات ثابت ہو گئی۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اس کیس پر 13 رکنی بینچ بننا چاہیے، کل جو 2 ججز نے فیصلہ دیا انہوں نے بھی اسی طرف اشارہ دیا۔