Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی سے ہزاروں امریکی ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام | زرائع نیوز

کراچی سے ہزاروں امریکی ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی: پاکستان سے ہزاروں امریکی ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
جناح انٹرنیشنل ٹرمینل پر پاکستان کی ایک کارروائی کے دوران امریکی ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ترجمان عرفان علی کا کہنا ہے کہ ترکش ائیرلائن کے ذریعے امریکا کے لیے روانہ ہونے والے مسافر سے 23 ہزار 550 امریکی ڈالر برآمد ہوے،فی مسافر 5 ہزار ڈالر بیرون ملک لے جانے کی حد مقرر ہے جب کہ بیرون ملک جانے والے مسافر 66 لاکھ مالیت کی مقررہ حد سے کئی گناہ زائد ڈالر ساتھ لے جا رہا تھا۔
مسافر کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔اس سے قبل طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان امریکی ڈالرز اسمگلنگ کا بھی انکشاف ہوا تھا۔
چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کا کہنا تھا کہ سرحدوں اور ائیر پورٹس پر ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے فورس بڑھا دی گئی ہے۔ملک سے باہر ڈالر ساتھ لے جانے کی حد 10 ہزار سے کم کر کے 5 ہزار کر دی گئی ہے،وزیراعظم شہباز شریف ہر ہفتے ڈالر کی اسمگلنگ کے حوالے سے بریفنگ لیتے ہیں۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو عاصم احمد نے پشاور میں تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ ڈالر کے اتار چڑھاؤ میں ایک سے زیادہ عوام ہیں،ایف بی آر نے معیشت کی بحالی کیلئے مختلف اقدامات کیے ہیں اور ایف بی آر موجودہ دور کے تقاضوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ انکا کہنا تھا اس سال ورلڈ کسٹمز ڈے کا تھیم ٹیکس گیپ کو ختم کرنا ہے،ٹیکس گیپ کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔