اسلام آباد: پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کیس میں وزارت دفاع نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔
وزارت دفاع نے رپورٹ چیف جسٹس پاکستان کو چیمبر میں پیش کی ۔
زرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منیب اختر اورجسٹس اعجاز الاحسن رپورٹ کا جائزہ لے رہےہیں۔
رپورٹ میں انتخابات میں فورسز کی تعیناتی کے حوالے سے تفصیلات شامل ہیں۔
انتخابات میں سکیورٹی کی عدم فراہمی کی وجوہات پر مبنی تفصیلات شامل ہیں ججز رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گے۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کیس ؛وزارت دفاع کی سربمہر رپورٹ چیف جسٹس پاکستان کو پیش
