Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مارشل لاکے دن چلے گئے،عدلیہ کیلئے سڑکوں پرنکلنا ہو گا،:عمران | زرائع نیوز

مارشل لاکے دن چلے گئے،عدلیہ کیلئے سڑکوں پرنکلنا ہو گا،:عمران

لاہور،اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ دھمکیاں غیر آئینی ہیں،مارشل لا کے دن چلے گئے ،الیکشن انکی سیاسی موت ہے ، ہمیں ہمیں دستور کو بالا دست رکھنے والی عدلیہ کی حمایت و تحفظ کیلئے سڑکوں پر نکلنا ہو گا، تحریک انصاف نے عید الفطر کے بعد عمران خان کے انتخابی جلسوں کے آغاز کا اعلان کر دیا۔
اپنے ٹویٹ میں عمران نے کہا کہ عدالت عظمیٰ آئین کے ساتھ کھڑ ے ہیں ، عدلیہ نظریہ ضرورت کو ختم کر چکی ہے ، یہ گروہ شکست سے بےحد خوفزدہ ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے تسلیم نہ کرنے کا مطلب ہے قانون ختم ہو گیا ، پاکستان کو ٹھیک کرنے کیلئے سرجری کرنی پڑے گی جبکہ امریکی رکنِ کانگریس بریڈ شرمین نے عمران سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔
بریڈ شرمین نے بتایا ہے کہ ان کی عمران سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر گفتگو ہوئی ہے۔ بریڈ شرمین نے یہ بھی بتایا کہ عمران نے ڈاکٹر آصف محمود سے بھی بات کی ہے۔
غیر ملکی ادارے کو ویڈیوانٹرویو میں عمران نے کہا کہ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے ، حکومت نے یہ فیصلہ تسلیم نہ کیا تو یہ توہین عدالت کے زمرے میں لیا جائے گا، کبھی نہیں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اپنا راستہ پکڑے مگرسول ملٹری تعلق میں توازن ناگزیرہے، کوئی انتظامی نظام اس وقت کام نہیں کرسکتا جب تک کہ ذمہ داری منتخب حکوت کی ہو مگر اختیار کہیں اور ہو ۔
عمران کی زیر صدارت سینئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہو ا جس میں انتخابی جلسوں کے شیڈول پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اسد عمر نے کہا کہ اجلاس میں عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آئینی طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا، پی ڈی ایم آئین سے بغاوت کی بات کر رہی ہے ۔