Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اینکر اقرار الحسن کی دوسری شادی، اہلیہ کون ہیں اور نکاح‌ کب ہوا؟ حیران کُن تفصیلات | زرائع نیوز

اینکر اقرار الحسن کی دوسری شادی، اہلیہ کون ہیں اور نکاح‌ کب ہوا؟ حیران کُن تفصیلات

کراچی: سینئر صحافی اور معروف اینکرپرسن اقرارالحسن نے گذشتہ دنوں وضاحت کی کہ انہوں نے پانچ سال قبل دو شادیاں کیں اور اب اُن کی دونوں بیگمات بخوشی اور رضامندی سے ایک دوسرے کے ساتھ رہتی ہیں۔

اقرار الحسن کی دوسری شادی کا معاملہ اُس وقت سامنے آیا کہ جب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں پیچھے ایک خاتون کھڑی تھیں۔

ایک صارف نے اقرار الحسن سے خاتون کے بارے میں وضاحت طلب کی جس کے بعد اقرار نے ویڈیو کے ذریعے تمام پیغام دیا۔

معروف اینکر پرسن کی دوسری اہلیہ کا تعلق بھی میڈیا انڈسٹری سے ہے، دوسری اہلیہ کا نام فرح یوسف ہے اور وہ سماء نیوز میں بطور اینکر پرسن اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں جبکہ اقرار کی پہلی اہلیہ کا تعلق بھی میڈیا انڈسٹری سے تھا۔

اقرار الحسن نے اپنے ویڈیو بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ میرا دوسرا نکاح پانچ سال قبل ہوا اور اُس وقت مجھے کوئی نہیں جانتا تھا، یہ کن حالات میں ہوا اور کیسے ہوا اس بارے میں بات نہیں کرسکتا کیونکہ یہ نہ صرف میری بلکہ کسی اور کی عزت نفس کا بھی مسئلہ ہے۔

معروف اینکر پرسن اقرارالحسن نے دوسری شادی کر لی، لڑکی کس نیوز چینل کی اینکرپرسن ہے؟ تفصیلات نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

اتفاق سے اقرار الحسن نے پہلی شادی بھی اینکر پرسن سے کی جو اے آر وائی پر رات کا بلیٹن پڑھتی تھیں بعد ازاں اقرار نے دوسرا نکاح کیا۔


 

خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔