Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں بڑے ڈاکٹر کی سپاری لینے والے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار | زرائع نیوز

کراچی میں بڑے ڈاکٹر کی سپاری لینے والے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی : شہر قائد میں بڑے ڈاکٹر کی سپاری لینے والے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ گلستان جوہر پولیس نے وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ کامران چورنگی پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں بڑے ڈاکٹر کی سپاری لینے والے دو ٹارگٹ کلرزکو گرفتارکرلیا۔
ایس پی گلشن ظفر چھانگلہ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول برآمد ہوئی
گرفتار ملزمان میں مرسلین عرف فردوس اور صغیر علی شامل ہیں عرف بھائی نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کیے۔
ایس پی گلشن کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ایک ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ کرنے کا اہم انکشاف کیا۔
جس کی سپاری دبئی سے 9 لاکھ روپے میں دی گئی تھی اور وہ 50 ہزار روپے وصول بھی کرچکے تھے۔
ظفر چھانگلہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ابتدائی رقم سہولت کار کے ذریعے ادا کی گئی تھی۔
ملزمان نے ہدف کا نشانہ بناتے وقت ویڈیو بھی بنانی تھی اور واردات کے بعد ملزمان نے شہر چھوڑ کر فرار ہو جانا تھا۔
ایس پی گلشن نے کہا کہ ملزمان کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر وفاقی حساس ادارے اور گلستان جوہر پولیس نے واردات سے قبل ہی ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
ایس پی گلشن کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔