Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
صدر علوی نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دی | زرائع نیوز

صدر علوی نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دی

اسلام آباد: صدرِ مملکت نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

منظوری وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی گئی۔

صدرِ مملکت نے امجد علی بوہیو، محمد عبدالرحمان، خادم حسین سومرو، ارباب علی ہاکڑو، جواد اکبر سروانا اور ثنا اکرم منہاس کو ایک سال کیلئے ایڈیشنل جج سندھ ہائیکورٹ تعینات کردیا۔

نئے ججز کی تقرری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

اس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ بل 2023 کو آئین کی دفعہ 75 کے تحت پارلیمنٹ کو واپس بھجوا دیا۔