کراچی : نئی نسل کے مولاجٹ اور سرحدوں کے دونوں جانب مقبول ہیرو فواد خان نے کہاہے کہ فلم انڈسٹری کے ٹائی ٹینک کو ڈوبنے سے بچانے کےلئے سب کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ جس طرح ماضی میں فنکار، ہدایتکار، ڈسٹری بیوٹر اور فلم ساز مل کر کام کرتے تھے، اگر ایسا اب پھر ممکن ہوا تو انڈسٹری بحال ہوجائے گی اور مولاجٹ جیسی مزید فلمیں سامنے آئیں گی۔
فواد خان نے کہا کہ میری نئی فلم منی بیک گارنٹی میں میری ایک نہیں دو دو ہیروئنیں ہیں ، ایک دولت اور دوسری کرسی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مولا جٹ کے ایکشن کے بعد اب مزاحیہ روپ میں بھی فلم بین مجھے پسند کریں گے۔
