Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ایمن خان، منیب بٹ کو سالگرہ کا سرپرائز دینے انکے شوٹنگ سیٹ پر پہنچ گئیں | زرائع نیوز

ایمن خان، منیب بٹ کو سالگرہ کا سرپرائز دینے انکے شوٹنگ سیٹ پر پہنچ گئیں

کراچی : پاکستانی اداکارہ ایمن خان ، منیب بٹ کو سالگرہ کا سرپرائز دینے انکے سیٹ پر پہنچ گئیں، جہاں سالگرہ کا جشن منایا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستانی شوبز کی نامور جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کی کمیسٹری کو خوب پسند کیا جاتا ہے۔

ایمن خان اپنے شوہر منیب کو سالگرہ کا سرپرائز دینے کے لیے اپنی بیٹی امل کے ہمراہ ان کے نئی ڈرامہ سیریل” تیرے آنے سے” کے شوٹنگ سیٹ پر پہنچ گئیں اور انہیں سرپرائز دے دیا۔

منیب نے سیٹ پر اپنی اہلیہ ایمن خان اور بیٹی امل منیب کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔

دونوں نے اپنے اکاونٹس پر سالگرہ کی تصاویر بھی شیئر کی۔