Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اپنی منگنی سے متعلق ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی

اپنی منگنی سے متعلق ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی

کراچی: بین الاقوامی شہرتِ یافتہ اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے سے متعلق بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا ویب سائٹ نے ماہرہ خان کے حوالے سے خبر نشر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی اداکارہ نے اپنے مبینہ بوائے فرینڈ سے ترکی میں منگنی کرلی۔

تصویر میں ماہرہ خان نے سفید رنگ جبہک سلیم کریم نامی تاجر نے سیاہ رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہوا تھا۔ یقینی طور پر ماہرہ کے مداحوں کو اس خبر نے دھچکا پہنچایا اس لیے اداکارہ نے خاموشی توڑی اور بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا۔

ماہرہ خان نے جھوٹ کا پردہ چاک کرتے ہوئے لکھا کہ ’’وہ ترکی اپنی ایک دوست کی شادی میں شرکت کے لیے گئیں تھیں، منگنی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے‘‘۔

بھارتی ویب سائٹ نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ماہرہ نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ منگنی کی تقریب میں رقص بھی کیا جس کی ویڈیو چند دنوں میں سامنے آئے گی۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان تنازعات کی زد میں رہتی ہیں اس سے قبل اُن کی بھارتی اداکار رنبیر کوکپور کے ساتھ سگریٹ پیتی تصویر وائرل ہوئی تھی جس پر اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا بعد ازاں انہوں نے معذرت کرلی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

Here is to love, madness, sweet suites, tears of joy, laughter, winging speeches, jeevay jeevay.. here is to life🥂 #1136

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on