Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
91 فیصد عوام نے گھریلو بجٹ میں گزارا مشکل قرار دے دیا | زرائع نیوز

91 فیصد عوام نے گھریلو بجٹ میں گزارا مشکل قرار دے دیا

کراچی: پاکستان کی 91 فیصد عوام نے روز مردہ اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث نہ صرف ماہانہ گھریلو بجٹ میں گزارا مشکل قرار دیا بلکہ اخراجات کیسے پورے کریں اس بارے میں دباؤ ہونے کا بھی کہا۔

پاکستانی عوام کی رائے کا اندازہ حال ہی میں کیے گئے گیلپ سروے سے چلا جس میں 1100 سے زائد افراد نے ملک بھر سے حصہ لیا۔

سروے میں 91 فیصد پاکستانیوں نے روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ماہانہ بجٹ میں گزارنے کو مشکل کہا اور اخراجات کیسے پورے کریں۔

7 فیصد نے اس کے بر عکس رائے دی اور کوئی پریشانی نہ ہونے کا بتایا جب کہ 2 فیصد نے اس سوال کاکوئی جواب نہیں دیا۔

7 ہزار سے 15 ہزار روپے کمانے والے 91 فیصد، 15 سے 30 ہزار روپے کمانے والے 93 فیصد جب کہ 30 ہزار روپے سے زائد ماہانہ آمدن رکھنے والے 86 فیصد افراد نے ماہانہ بجٹ میں گزار ے کو مشکل کہا اور اخراجات پورے کرنے کےلیے پریشان ہونے کا بتایا۔

محدود بجٹ میں گزارا کرنے میں ناکامی کا کہنے والوں میں 90 فیصد سے زائد نے اپنی آمدنی 7 ہزار سے 30 ہزار روپےکی درمیان بتائی۔