Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان کی بھارت کو شکست، مقبوضہ کشمیر میں جشن | زرائع نیوز

پاکستان کی بھارت کو شکست، مقبوضہ کشمیر میں جشن

پاکستان کی بھارت کے خلاف چمپیئنزٹرافی کے فائنل میں فتح پر مقبوضہ کشمیر میں نعرے بازی اور آتش بازی کے ساتھ بھرپور جشن منایاگیا۔

اےایف پی کی رپورٹ کے مطابق سری نگر میں بڑی تعداد میں نواجون ٹی وی کی دکانوں کے سامنے جمع ہوگئے تھے جہاں اوول کے میدان میں پاکستان کی جیت کا انتظار کررہے تھے۔

پاکستان کی جیت کے ساتھ ہی کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے اور سڑکوں پر پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے ‘جیوے جیوے پاکستان’ کے نعرے لگائے اور سری نگر کی آسمان پر آتش بازی کا حسین منظر تھا۔

خیال رہے کہ بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیری گزشتہ کئی دہائیوں سے آزادی کی تحریک چلا رہے ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں کشمیری جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں حزب المجاہدین کے نوجوان کمانڈر مظفر برہان وانی کی بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد وادی کے حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور ایک سال کےدوران کئی نوجوانوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

حالیہ دنوں میں ایک مرتبہ پھر کشیدگی میں اضافہ ہوا جہاں حزب المجاہدین کے رہنما سبزاراحمد کو مارا گیا جبکہ کئی نوجوانوں کو بھی نشانہ بنایا اور حریت رہنماؤں کو نظربند رکھا گیا۔

بشکریہ ڈان نیوز