کراچی: کراچی کے شہری تیار ہوجائیں کیونکہ کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے، کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 49 پیسے اضافے کی درخواست دی۔
نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر 3 مئی کو سماعت ہوگی، منظوری کی صورت میں صارفین پر 6 ارب 63 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
