Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بڑی خبر آگئی ! بلاول اگلے ماہ بھارت کا دورہ کریں گے | زرائع نیوز

بڑی خبر آگئی ! بلاول اگلے ماہ بھارت کا دورہ کریں گے

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو 4 اور 5 مئی کو گوا میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ دورۂ بھارت کے لیے ہماری تیاری جاری ہے، دورۂ بھارت پر میڈیا کی شرکت کے لیے بھی رہنمائی کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو سال 2016 کے بعد بھارت کا دورہ کرنے والے پہلے وزیرخارجہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ممبر ڈیزاسٹر اتھارٹی آج ایس سی او ممالک کے اجلاس میں ورچوئل شرکت کر رہے ہیں، وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے اجلاس دہلی میں ورچوئل شرکت کی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی نے دہلی میں ایس سی او اجلاس میں ورچوئل شرکت کی۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے سمرقند میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے اجلاس میں شرکت کی، وزیر مملکت نے چین، پاکستان، ایران، روس کے افغانستان سے متعلق اجلاس میں بھی شرکت کی۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کابل میں سفیر عبید نظامانی نے کابل جا کر ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔