کراچی : الوداع الوداع ماہ رمضان! کراچی سمیت ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ جمعتہ الوداع منایا گیا۔

مساجدمیں نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع ملکی ترقی و خوشحالی , امن و استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

نماز جمعہ کے بیانات میں رمضان کی فضائل تفصیل سے بیان کیے گئے اور درود و سلام پیش کیے گئے۔

اس موقع پر مساجد اور امام باگاہوں میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔

