سوات :- سوات میں حساس اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری کا نیٹ ورک بے نقاب اور اہم ماسٹر مائنڈ گرفتارکرلیا۔
بھتہ خور گروپ سیاسی شخصیات اور دیگر اہم تاجروں کو دھمکی آمیز پیغامات اور بھتہ خوری کی متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھا۔
بھتہ خور گروپ سیاسی شخصیات کے علاوہ کراچی کے ایک تاجر کو بھی افغان نمبر سے کال کر کے بھتہ کی ڈیمانڈ کرہا تھا.رینجرز کراچی اور خیبرپختونخوا کے حساس اداروں نے مشترکہ تکنیکی بنیادوں پر تفتیش مکمل کی, جس کے نتیجے میں بھتہ خوری میں ملوث اہم ماسٹر مائنڈ سوات سے گرفتارکرلیا۔
