Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مساجد اورعیدگاہوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے: ناصر شاہ | زرائع نیوز

مساجد اورعیدگاہوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے: ناصر شاہ

کراچی: صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر تمام مساجد اور عیدگاہوں کے اطراف بلدیاتی اور سیکیورٹی کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

عیدالفطر کے انتظامات کے حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام مساجد اور عیدگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بھرپور اقدامات کرے۔

واٹر بورڈ کو ہدایت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پانی کی فراہمی اور سیوریج کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جائیں جبکہ تمام مین ہولز کو ڈھکن سے لازمی کور کیا جائے۔

تمام ڈی ایم سیز عیدگاہوں کے مقامات پر چونے کے چھڑکاؤ اور دیگر معاملات کی خصوصی طور پر نگرانی کریں گی اور ہر ضروری اقدامات کو یقینی بنائے گی۔ وزیر بلدیات نے سالد ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو خصوصی ہدایت کی کہ مرکزی عیدگاہوں کے اطراف سے کچرے کی صفائی کو یقینی بنائے جائے۔ اور عید کی نماز کیلئے آنے والوں کو ہر ممکناً سہولیات فراہم کی جائیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو ہر ممکناً سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ گرین اور کلین سندھ چیئرمین بلاول بلاوٹ کا وژن ہے۔ چیئرمین کی وژن کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی کابینہ کی ٹیم عوام کو ریلیف دینے میں مصروف ہے۔ بچت بازاروں کا قیام اور صوبے میں جاری ترقیاتی اقدامات بھی اسی وژن کے تحت ہیں۔

ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی سندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی بھی اسی وژن کے تحت سندھ حکومت کی جانب سے ہر ممکناً سہولیات کی فراہمی کی وجہ سے ہے۔