کراچی : ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہتھنی نورجہاں کی تدفین کراچی چڑیا گھر میں ہو گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہتھنی نورجہاں کا پوسٹ مارٹم ہو گا تاکہ موت کی وجہ معلوم ہو سکے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ہتھنی کے پوسٹ مارٹم کے بعد رپورٹ بھی شیئر کی جائے گی، جانوروں کو کھانا نہ دینے کی خبریں غلط ہیں ,علاج میں تاخیر کے ذمے داروں کا تعین ہو گا، اس حوالے سے انکوائری جاری ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ سفاری پارک کے ہاتھی محفوظ ہیں، ہتھنی مدھو بالا کو سفاری پارک شفٹ کریں گے، ہم نے ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
