Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
محب مرزا اور صنم سعید کی "عید لُک " سوشل میڈیا پر وائرل | زرائع نیوز

محب مرزا اور صنم سعید کی “عید لُک ” سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی : معروف فنکار جوڑی محب مرزا اور صنم سعید کی عید لُک سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی۔

لمبے عرصے تک اپنی شادی مداحوں اور میڈیا سے چھپا کر رکھنے والی جوڑی نے بالآخر سوشل میڈیا پر ایک ساتھ تصویریں شیئر کر دیں۔

شادی کی خبر عام ہونے کے بعد محب مرزا کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اہلیہ صنم سعید کے ہمراہ یہ پہلی پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔پوسٹ میں صنم سعید اور محب مرزا کی منفرد انداز میں تصویریں دیکھی جا سکتی ہیں۔

محب مرزا نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں صنم سعید کے ساتھ اپنے رشتے کو رحمت قرار دیتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارک باد دی ہے۔

(مانیٹرنگ ڈیسک/نیٹ نیوز)