Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ملک ریاض نے 8 ملین ڈالرز میں‌ بول ٹی وی خرید لیا | زرائع نیوز

ملک ریاض نے 8 ملین ڈالرز میں‌ بول ٹی وی خرید لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ٹی وی چینل بول ٹی وی کومشہورپراپرٹی ٹائیکو ن ملک ریاض حسین نے 8ملین ڈالرکے عوض خریدلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک ریاض نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے ڈاکٹرارسلان افتخارکے ساتھ تنازعہ کے بعداعلان کیاتھاکہ بحریہ ٹائون مختلف ٹی وی چینلزچلائے گا۔اس کے بعدملک ریاض نے ایک میوزک چینل آکسیجن ٹی وی خریدکرنیوزچینل کے طور پر چلانے کا پروگرام بنایا لیکن مختلف اداروں کی جانب سے این اوسی نہ ملنے کے بعدوہ آکسیجن میوزک چینل کونیوزچینل کے طورپرلانچ نہ کرسکے۔صرف یہی نہیں بلکہ ملک ریاض حسین کے انڈس ٹی وی کے ساتھ معاملات بھی چل رہے ہیں۔

بول ٹی وی چینل جولانچ ہونےسے پہلے ہی ایگزیکٹ کی وجہ سے تنازعات کی ذدمیں رہاہے اب مختلف ذرائع اس بات کی تصدیق کررہے ہیں کہ ملک کے اس بڑے نیوزچینل کوپراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض حسین نے 8ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کرکے خریدلیاہے ۔واضح رہے کہ اس چینل کے سابق مالک شعیب شیخ ہیں جوایگزیکٹ تنازع کی وجہ سے جیل میں بھی رہے اوراب وہ رہاہوچکے ہیں۔