Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اب شناختی کارڈ کے لیے دکھے نہیں کھانے پڑیں گے، حکومت کا شاندار اقدام | زرائع نیوز

اب شناختی کارڈ کے لیے دکھے نہیں کھانے پڑیں گے، حکومت کا شاندار اقدام

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نادرا کے دفاتر میں لمبی لمبی قطاروں میں لگنے والے شہریوں کیلئے خوشخبری سنادی گئی ہے کیونکہ اب سے شناختی کارڈ ز کی تجدید اور ترمیم کیلئے حکومت کی جانب سے پوسٹ آفسز میں کاونٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان پوسٹل سروسز اور نادرا میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق نادرا پاکستان بھر کے50ہزار پوسٹ آفس ملازمین کو کمپیوٹر سے متعلق تربیت دے کر نادرا رجسٹریشن کاونٹر ز پر آن لائن’’ پاکستان شناخت‘‘ کے سسٹم کویقینی بنا کر اپنی خدمات شہریوں کی دہلیز تک پہنچا کر عوام کو ریلیف فراہم کرے گا۔

کاؤنٹرز پر شناختی کارڈ کی تجدید، ڈپلیکیٹ شناختی کارڈ کا اجرا یقینی بنایا جائے گا، ترجمان کا کہنا ہے کہ کاؤنٹرز پر ایڈریس یا ازواجی حیثیت میں تبدیلی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ اس پراجیکٹ کے ابتدائی مرحلے میں 10 پوسٹ آفسز کا انتخاب کیا گیا ہے، ایک صوبے سے ایک دیہی اور ایک شہری پوسٹ آفس سے منتخب کیا گیا ہے۔