Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
واٹس ایپ نے صارفین کیلئے شاندار سہولت متعارف کروادی | زرائع نیوز

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے شاندار سہولت متعارف کروادی

نیویارک: واٹس ایپ کی طرف سے صارفین کو ایک ہی اکاﺅنٹ ایک سے زائد موبائل فونز میں چلانے کی سہولت دے دی گئی ۔

زرائع کے مطابق اس سہولت کا اعلان میٹا کمپنی کے بانی مارک زکربرگ کی طرف سے گزشتہ روز کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ میں صارفین کو مذکورہ سہولت دی گئی ہے۔

جس کے بعد وہ اپنا اکاﺅنٹ چار مختلف موبائل فونز یا ڈیوائسز میں استعمال کر سکتے ہیں۔

مارک زکربرگ کے مطابق یہ سہولت دنیا بھر کے واٹس ایپ صارفین کے لیے ہے۔

اس نئی اپ ڈیٹ سے پہلے بھی صارفین واٹس ایپ بیک وقت ایک سے زائد ڈیوائسز پر استعمال کر سکتے تھے تاہم یہ سہولت کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ وغیرہ پر صرف براﺅزرز تک محدود تھی۔

اب ایک واٹس ایپ اکاﺅنٹ مختلف موبائل فونز پر بھی استعمال ہو سکے گا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ صارفین کا واٹس ایپ اکاﺅنٹ جس موبائل فون میں سب سے پہلے لاگ ان کیا گیا ہو گا، اگر وہ موبائل فون مخصوص عرصے تک غیرفعال رہے گا تو اس کا واٹس ایپ اکاﺅنٹ باقی موبائل فونز سے بھی لاگ آﺅٹ ہو جائے گا۔