Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ابتدائی 6 میچوں میں 20 وکٹیں , نسیم شاہ نے ریکارڈ نام کر لیا | زرائع نیوز

ابتدائی 6 میچوں میں 20 وکٹیں , نسیم شاہ نے ریکارڈ نام کر لیا

لاہور : نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ ہر گزرتے ون ڈے میچ کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ اپنے نام کرتے جارہے ہیں، اس مرتبہ انہوں نے ابتدائی 6 میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نسیم شاہ نے دو وکٹیں لے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

نسیم شاہ نے کیریئر کے 6 ابتدائی میچز میں 20 وکٹیں حاصل کرلیں، اور اس میچ میں ہی موجود نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری کا ریکارڈ توڑا۔

میٹ ہینری نے ابتدائی 6 میچز میں 19 وکٹیں حاصل کی تھیں، بنگلادیش کے مستفیض الرحمٰن نے ابتدائی 6 ون ڈے میں 18 وکٹیں لی تھیں۔

عمران طاہر، ریان ہیرس، ظہور خان اور عبادت حسین نے 17، 17 وکٹیں لی تھیں۔