نیوزی لینڈ کو 5 وگٹوں سے شکست , فخر کی سنچری

راولپنڈی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 289 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان 117 , امام الحق 60 اور کپتان بابر اعظم 49 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 42 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملن نے 2 جبکہ پلیئر ٹِکنر، اِیش سودی اور روندرا رچن نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے۔